سڑک کنارے واقع زمینوں کی قیمت میں پھر کمی/ مسلسل چوتھے سال ہونے والی یہ کمی توہو ریجن میں سب سے زیادہ محسوس کی گئی

نیشنل ٹیکس ایجنسی کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بڑی شاہراہوں کے کناروں پر واقع زمینوں کی اوسط قیمت یکم جنوری سے پچھلے سال کے مقابلے میں 2.8 فیصد کم ہو گئی، جبکہ قیمتوں میں یہ کمی مسلسل چوتھے سال ہوئی ہے اگرچہ کمی کی شرح میں 0.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پچھلے سال مارچ کے عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سڑک کنارے واقع زمینوں کی قیمتوں کا حساب کتاب لگایا گیا ہے۔

سڑک کنارے واقع زمینوں کی قیمتوں کا حساب بڑی سڑکوں کے ساتھ واقع ایک مربع میٹر کے پلاٹس کے حوالے سے لگایا گیا ہے اور ایجنسی کی جانب سے ان کا حساب مقصد وراثت اور ہدیہ وغیرہ پر ٹیکس کی جانچ کے لیے لگایا جاتا ہے۔ یہ قیمتیں زمین کے لین دین میں ظاہر کردہ قیمتوں کا عموماً 80 فیصد ہوتی ہیں، جن کا اعلان وزارت اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کرتی ہے۔

اس سال کی سڑک کنارے زمینوں کی قیمتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ خاص طور پر شہری علاقوں میں زمین کی قیمتوں میں کمی اپنے کم ترین درجے تک پہنچ گئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.