اولمپس کو ٹیکسوں کی واپس ادائیگی کا حکم: رپورٹس

ٹوکیو (اے ایف پی): بدھ کی اطلاعات کے مطابق، جاپانی حکام نے اولمپس کو حکم دیا ہے کہ وہ جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں 63 ملین ڈالر کی ادائیگی کرے، جبکہ بےعزت شدہ فرم خسارہ چھپانے کے اسکینڈل سے بحال ہونے کی کوششوں میں ہے۔

یہ ذمہ داری 15 ارب ین (188 ملین ڈالر) کی مشیرانہ فیس سے جڑی ہوئی ہے جو اولمپس نے 2008 میں برطانوی طبی سامان ساز کمپنی گائرس گروپ کو خریدنے کے لیے ادا کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق، ٹوکیو ریجنل ٹیکسیشن بیورو نے کیمرہ اور طبی سامان ساز کمپنی کو کہا کہ اسے غیر اعلان شدہ فیس پر پانچ ارب ین ادا کرنا ہو گے، جو اصل میں کمپنی کے نقصانات چھپانے کے طریقے کا حصہ تھا۔

اطلاعات کے مطابق، جاپان کے ریونیو کلیکٹر نے کہا کہ گائرس کی مشیرانہ فیس جائز خرچے کی مد میں نہیں آتی۔

اولمپس کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

اولمپس کو ماضی میں کی جانے والی خریداریوں اور بڑے پیمانے کے مشیرانوں کی ادائیگی کے سلسلے میں مجرم پایا گیا تھا، جنہیں اس نے 1990 کے عشرے کے 1.7 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری نقصانات چھپانے کے لیے استعمال کیا؛ تاہم فرم کے سابقہ برطانوی چیف ایگزیکٹو نے پچھلے سال اس اکاؤنٹنگ فراڈ کا پول کھول دیا تھا۔

فرم نے ابتدا میں الزامات سے انکار کیا تاہم بعد میں غبن کا اعتراف کر لیا، جس میں اولمپس اور اس کے تین سینئر عہدیدار بشمول سابقہ صدر تسویوشی کیکوکاوا پر اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.