ٹوکیو: مالیاتی خدمات کے وزیر تاداہیرو ماتسوشیتا نے منگل کو کہا کہ انہوں نے عوامی طور پر حصص کی خرید و فروخت سے متعلق 12 بڑے سیکیورٹیز ہاؤسز سے کہا کہ وہ اپنے انفارمیشن کنٹرول سسٹمز کو چیک کریں اور ان کی وزارت کو اس کے نتائج سے آگاہ کریں۔
یہ درخواست جاپان میں حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کے سلسلے میں کئی ایک اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے، جس میں نومورا سیکیورٹیز کا ایک ملازم بھی ملوث تھا۔
وزارت نے 5 جاپانی اور 7 غیر ملکی فرموں کو اس کام کے لیے نامزد کیا۔ نومورا کے علاوہ جاپانی فرموں میں دائیوا، نیکّو ایس ایم بی سی اور متسوبشی یو ایف جے مورگن اسٹینلے شامل ہیں۔ غیر ملکی فرموں میں جے پی مورگن، ڈوئچے، گولڈ مین، ساشیز، سی ٹی، یو بی ایس، میریل لائنچ اور مورگن اسٹینلے کے جاپانی بازو شامل ہیں۔
مارچ سے جاپان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج سرویلنس کمیشن نے تین سرمایہ کار کمپنیوں پر چار کیسوں میں جرمانہ کرنے کا ارادہ کیا ہے جو حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش میں ہونے والی انسائیڈر ٹریڈنگ پر ابھی تک منظر عام پر آئے ہیں۔ انسائیڈر ٹریڈنگ جاپان میں قریباً وبائی مسئلہ ہے۔