اوئی ری ایکٹر سے بجلی کی فراہمی شروع

ٹوکیو: آپریٹر نے کہا ہے کہ ایٹمی عمل انشقاق سے پیدا ہونے والی بجلی منگل سے جاپان میں فراہم ہونا شروع ہو گئی، جس سے فوکوشیما پگھلاؤ کے نتیجے میں دو ماہ تک ایٹمی بجلی کی فراہمی میں آنے والا تعطل ختم ہو گیا۔ کانسائی الیکٹرک پاور کو (کیپکو) کے ترجمان نے کہا کہ مغربی جاپان میں واقع اوئی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 3 نے اپنی ٹربائن چلا دی جس سے صبح سات بجے کے قریب بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی۔

ری ایکٹر دوبارہ چلنے سے امید ہے کہ اس گرما میں کیپکو کو درپیش بجلی کی متوقع کمی میں نرمی واقع ہو گی اور حکومت کو مغربی جاپان کے علاقے میں گرما میں بجلی کی بچت کا ہدف 15 فیصد سے 10 فیصد تک لانے میں مدد ملے گی۔

جاپان مئی کے شروع سے کسی قسم کی ایٹمی توانائی کے بغیر تھا جب اس کے 50 ری ایکٹروں میں سے آخری بھی بند ہو گیا تھا۔

تاہم 16 جون کو وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اوئی ایٹمی بجلی گھر کے دو ری ایکٹروں کو گرین سگنل دیا، اور خبردار کیا کہ مغربی جاپان کا صنعتی دل بجلی کی شدید کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔

فوکوشیما کی آفت سے قبل ایٹمی توانائی جاپان کی بجلی کی ضروریات کا ایک تہائی حصہ فراہم کرتی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.