ٹوکیو، اوساکا کی حصص منڈیوں کا انضمام

ٹوکیو: جاپان کی دو سب سے بڑی حصص منڈیوں نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے غیر ملکی حریفوں کے ساتھ سخت مقابلے کے دوران جنوری میں طے شدہ انضمام کے لیے نگران اداروں کی اجازت حاصل کر لی ہے۔

فئیر ٹریڈ کمیشن کے فیصلے کے بعد ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج (ٹی ایس ای) نے کہا کہ وہ جلد ہی چھوٹی اوساکا سیکیورٹیز ایکسچینج کو اپنے اندر ضم کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق بولی لگائے گا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق، دونوں حصص منڈیاں اگلے سال کے شروع میں اپنے آپریشن ایک دوسرے میں ضم کرنے کا عزم کر رہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں معاہدہ اگست میں مکمل ہو جانے کی توقع ہے۔

جاپان میں اور کئی چھوٹی چھوٹی حصص منڈیاں ہیں، جن میں ساپورو اور ناگویا کے شہروں کی حصص منڈیاں بھی شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.