ٹوکیو: ٹوکیو کے سومیدا وارڈ میں پولیس واقعات کے ایک سلسلے کی تفتیش کر رہی ہے جن میں اس علاقے میں ہنگامی خدمات کی گاڑیوں پر پتھر اور شیشے کی بوتل پھینکی گئی۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے سال نومبر سے اب تک ایمبولینسوں پر پتھراؤں کے 13 سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق، کچھ ایمبولینسوں میں مریض لدے ہوئے تھے اور وہ جاپان نیشنل روٹ نمبر 2 پر تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ 2 جون کو صبح ساڑھے نو بجے کے قریب اسی قومی شاہراہ پر تیز رفتاری سے سفر کرنے والی ایک ایمبولینس پر شیشے کی بوتل پھینکی گئی تھی۔
ابھی تک ان حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کسی سنگین واقعے سے قبل اس کے ذمہ دار عناصر کی تلاش کے لیے عجلت کر رہے ہیں۔