24 سال بعد ٹوکیو کے چڑیا گھر میں پہلے پانڈا کی پیدائش

ٹوکیو: 24 سال میں پہلی بار ٹوکیو کے چڑیا گھر میں پانڈا کی پیدائش ہوئی ہے۔

ٹوکیو کے مقبول یواینو چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شِن شِن کے ہاں پانڈا کی پیدائش ہوئی۔ 7 سالہ ماں کو پچھلے سال کے تباہ کن زلزلے و سونامی سے کچھ ہی عرصہ قبل چین سے جاپان لایا گیا تھا۔

بچے کی صنف فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ چڑیا گھر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ اچھی حالت میں دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔

1988 کے بعد چڑیا گھر میں پہلی بار پانڈا کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کا حمل قدرتی طور پر ٹھہرا تھا۔

دیو ہیکل پانڈؤں میں شرح پیدائش کم ہے اور پکڑے گئے جانوروں میں نسل خیزی کے لیے مصنوعی تخم ریزی عام بات ہے۔

شِن شِن کے بچے کی پیدائش کا جاپان میں شدت سے انتظار تھا، اور جمعرات کو یہ خبر بڑے ٹی وی نیٹ ورکس پر چلائی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.