ٹوکیو: 67 سالہ اداکارہ سایوری یوشیناگا نے اس عمر میں بھی اپنے آپ کو جسمانی طور پر متناسب رکھنے کا راز کہا ہے، جس کے مطابق وہ روزانہ 30 ڈنڈ پیلتی ہیں۔
یوشیناگا، جنہوں نے حال ہی میں ہوکائیدو میں اپنی تازہ ترین فلم “کیتا نو کاناریاتاچی” کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے، نے اس ہفتے اس میں اپنے کردار کے بارے بات چیت کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم میں کچھ جسمانی مشقت والے سین فلم بند کروانے ہیں، جیسا کہ 20 میٹر اونچی چمنی میں رینگ کر چڑھنا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کردار کے لیے فٹ حالت حال میں رہنے کے لیے وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں روزانہ 30 ڈنڈ پیل رہی ہیں۔
ایک اور سین میں انہیں ایک چٹانوں بھرے اونچے نیچے راستے سے اتر کر ساحل کی طرف دوڑنا ہے۔ “میری دور کی نظر کمزور ہے، چناچہ میں یہ نہیں دیکھ سکتی کہ کس چیز پر چل رہی ہوں،” انہوں نے کہا۔ “یہ شاید بہتری کے لیے ہی تھا، چونکہ میں ڈری ہوئی نہیں تھی”۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کے اندر کتنی فلمیں باقی رہ گئی ہیں۔ “میں صرف ایک وقت میں اسکرین پر ایک یادگار تشکیل دینے کے عمل سے لطف اندوز ہو رہی ہوں”۔
“کیتا نو کاناریتاچی” کو 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔