کابل، افغانستان: افغانستان اس ویک اینڈ پر ایک انتہائی اہم امدادی کانفرنس کے موقع پر اپنے بین الاقوامی ڈونرز سے کم از کم 4 ارب ڈالر کی امداد طلب کرے گا، جس کا مقصد 2014 میں بیشتر عالمی فوجیوں کے انخلاء کے بعد اسے سہارا دینا ہے۔
70 کے قریب ممالک اور تنظیموں کے نمائندے اتوار کو ٹوکیو میں ملاقات کر کے احتساب کے لیے ایک لائحہ عمل ترتیب دیں گے جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ افغانستان گورنس اور مالیاتی امور کی بہتری، جمہوری عمل کو محفوظ بنانے، قانون کی عملداری اور انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔
بہتر شدہ طبی سہولیات نے بچوں میں شرح اموات میں کمی کی ہے اور بنیادی طبی خدمات کو قریباً 60 فیصد افغان آبادی یا 60 ملین افراد تک پہنچانے میں مدد کی ہے جبکہ 2001 میں یہ تعداد 10 فیصد سے کم تھی۔
یہ فنڈز، جو بنیادی خدمات جیسا کہ طبی دیکھ بھال، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے لیے ضروری ہیں، متوقع طور پر عالمی فوجیوں کے انخلا کے بعد تیزی سے کم ہو جائیں گے جبکہ ملک کو طالبان اور دوسرے اسلامی جنگجوؤں سے اب بھی دھمکیوں کا سامنا ہے۔
افغان معیشت، جو زیادہ تر عالمی امداد اور فوجی اخراجات پر چلتی ہے، کے بارے میں عام خیال ہے کہ 2014 کے بعد یہ کساد بازاری کی لپیٹ میں آ جائے گی۔
جاپان کی وزارت امور خارجہ میں افغانستان اور پاکستان کے امور کے لیے خصوصی نمائندے تادامیچی یاماموتو نے زور دیا کہ افغانستان کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہیئے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مناسب انداز میں نافذ اور ان کی نگرانی کر سکتا ہے۔