ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ہفتے کو کہا کہ جاپانی حکومت چین اور تائیوان کے ساتھ تلخ علاقائی تنازع کے قلب میں واقع جزائر کی ایک زنجیر خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
یہ اقدام بیجنگ اور تائپے ہر دو کے ساتھ تناؤ میں دوبارہ اضافہ کر سکتا ہے، جو مشرقی بحر چین میں واقع ان جزائر پر اپنا حق جتاتے ہیں، جنہیں جاپانی میں سین کاکوس اور چینی میں دیاؤیو کہا جاتا ہے۔
وزیر اعظم کے خیالات اس وقت سامنے آئے ہیں جب آساہی شمبن نے جمعہ کو اطلاع دی کہ ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا تین جزائر کو ان کے نجی جاپانی مالک سے خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس زنجیر میں دو مزید جزائر اور چٹانوں کا ایک سلسلہ شامل ہے۔
یہ جزائر دوسری جنگ عظیم کے اختتام سے قبل جاپانی ماہی گیروں سے آباد تھے۔