ملے جلے نتائج کے ساتھ وہیلنگ پر میٹنگ کا اختتام

پانامہ سٹی: عالمی وہیلنگ کمیشن نے کئی ایک اراکین بشمول جاپان کی جانب سے عدم اطمینان کے اظہار کے دوران جمعہ کو اپنی سالانہ میٹنگ کا اختتام کر دیا۔ جاپان نے ساحلی آبادیوں کے لیے چھوٹے درجے کی وہیلنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

موناکو کی جانب سے وہیلوں کی حفاظت بڑھانے کی تجویز اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے کوڑے دان کی نظر ہو گئی، اور ریاست نے کہا کہ وہ یہ معاملہ اقوام میں متحدہ میں لے جائے گی۔

جاپان نے اپنی تجویز مسلسل روکے جانے کی صورت میں کمیشن سے الگ ہونے کی دھمکی دی۔ امریکہ اور میکسیکو جیسے ممالک نے کہا کہ حادثاتی طور پر مچھلی پکڑنے والے جال میں قید ہو جانے والی وہیلوں پر بھی تحقیق کی جا سکتی ہے۔

وہیلنگ کمیشن کو اب بھی جنوبی کوریا کی جانب سے ایک تجویز کو ضرور زیر غور لانا ہے جس میں بظاہر سائنسی وہیلنگ دوبارہ شروع کرنے کو کہا گیا ہے، جسے اگلے سال کمیشن کے سائنسی کمیشن میں باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کے بعد امریکہ اور دوسرے ممالک کی جانب سے مخالفت کی توقع ہے۔

“کوریا کی تجویز ملتوی رہے گی اور یقیناً شعلہ فشاں ہو گی،” امریکن کیٹیشئن سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مک کومرک نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.