ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک خاتون پولیس ہیڈ پٹرول افسر کو حراست میں لیا ہے جو ہفتے کو ٹوکیو کے کاتسوشیکا وارڈ میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے ہوئے حادثے کی وجہ بن گئی۔ حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کی پانچ ماہ کی بچی بھی کار میں موجود تھی۔
32 سالہ خاتون افسر، جس کا نام یوشیمی میناموتو پتا چلا ہے، اطلاع کے مطابق نشے میں ڈرائیونگ کر رہی تھی جب وہ ہفتے کی رات ایک اور کار سے جا ٹکرائی۔ اطلاعات کے مطابق میناموتو نے اس کے بعد اپنی بچی سمیت جائے حادثہ سے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لڑکھڑائی اور گر پڑی، جس کے بعد اس نے اپنی بچی کو وہیں زمین پر چھوڑا اور بھاگ نکلی۔
پولیس سے منسوب ایک بیان کے مطابق، میناموتو، جو اس واقعے کے وقت پولیس سے میٹرنٹی لیو پر تھی، کو شراب کی قانونی حد کے لیے جانچے جانے پر چھ گنا زیادہ مقدار کے ساتھ پایا گیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران، میناموتو نے کہا: “مجھے بچے کو پالنا مشکل لگ رہا تھا اور میں نے شراب پی کے اپنے خاوند سے پریشانی چھپائی”۔
ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے کہا، “یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ہم ملزمہ سے سخت انداز میں نمٹیں گے”۔