چین نے علاقائی تنازعات کے دوران بحری مشقیں شروع کر دیں

بیجنگ: سرکاری میڈیا کے مطابق، چین کی بحریہ نے منگل سے اپنی مشرقی ساحلی پٹی کے قریب سالانہ بحری مشقیں شروع کر دیں جبکہ اس کے اپنے ہمسایوں کے ساتھ علاقائی تنازعات چل رہے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا، “ہمارے مشقوں کے سالانہ پلان کے مطابق، چین کی پیپلز لبریشن نیوی آنے والے دنوں میں ژوشان جزائر کے قریبی پانیوں میں اپنی سرگرمیاں سر انجام دے گی”۔

یہ مشقیں اس وقت شروع ہوئی ہیں جب جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ہفتے کو کہا کہ جاپان جزائر کی ایک لڑی خریدنے پر غور کر رہا ہے جو چین اور تائیوان کے ساتھ اس کے تلخ علاقائی تنازعے کی مرکزی وجہ ہے۔

چین نے نودا کے خیالات پر ناراضگی آمیز ردعمل کا اظہار کیا تھا، جبکہ دونوں حکومتوں نے جزائر پر اپنی ملکیت کے دعوؤں کو دوہرایا۔

چین ویتنام اور فلپائن کے ساتھ بھی ہمسایہ جنوبی بحر چین میں ایسے ہی علاقائی تنازعات میں الجھا ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.