جاپان کے ایمگریش قوانین کا مکمل اردو ترجمعہ پیش کیا جائے گا ، قسط نمبرچار

خاور کھوکھر

اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا

مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا

روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور

اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں

ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا

قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب


سکونتی درجے کے تحت حاصل شدہ اجازت کے علاوہ کسی سرگرمی میں مصروف ہونے کی اجازت آمد یا روانگی کی پورٹ پر دی جا سکتی ہے۔
سکونتی درجے کے تحت حاصل شدہ اجازت کے علاوہ کسی سرگرمی میں مصروف ہونے کی اجازت آمد یا روانگی کی پورٹ پر ان اشخاص کو دی جاسکتی ہے جن پر مندرجہ ذیل تمام شرائط لاگو ہوتی ہوں۔

متعلقہ اشخاص جاپان میں پہلی بار داخل ہو رہے ہیں۔
* جاپان میں دوبارہ داخلے کے پرمٹ پر آنے والے اس کے اہل نہیں ہیں۔

ایسے اشخاص جنہیں “طالبعلم” کا درجہ دیا گیا ہے اور ان کی اجازت یافتہ مدت قیام 3 ماہ سے زیادہ ہے۔

میونسپل دفتر میں ہونے والی کاروائی

جائے رہائش کی (تبدیلی) کی اطلاع

ایسے لوگ جو جاپان میں پہلی بار آئے ہیں

ایسے لوگ جنہوں نے آمد/ روانگی کی پورٹ (*) پر سکونتی کارڈ حاصل کیا ہے، کو کہا جاتا ہے کہ وہ سکونتی کارڈ کے ساتھ متعلقہ میونسپل دفتر جائیں جہاں کہ وہ رہتے ہیں، اور رہنے کی جگہ تلاش کرنے کے 14 دن کے اندر وزارت انصاف کو مطلع کریں کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔

(*) اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاسپورٹ پر لکھا ہے “سکونتی کارڈ بعد میں جاری کیا جائے گا”۔ ایسے کیس میں براہ کرم متعلقہ میونسپلٹی دفتر میں اپنا پاسپورٹ بھی ہمراہ لے کر آئیں اور ضروری کاروائی سے گزریں۔

نوٹ: اسی طرح نئے وسط تا طویل مدتی مکینوں، جنہوں نے اپنا سکونتی درجہ تبدیلی کیا ہے، کو بھی اپنی جائے رہائش کی اطلاع دینا ہو گی۔

ایسے لوگ جو نئی جائے رہائش پر منتقل ہو گئے ہیں

ایسا وسط تا طویل مدتی مکین جس نے اپنی جائے رہائش تبدیل کی ہے، سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی نئی جائے رہائش کے میونسپل دفتر میں اپنا سکونتی کارڈ لے کر آئے اور وزارت انصاف کو نئی جائے رہائش میں منتقل ہونے کے 14 دن کے اندر اس کے بارے مطلع کرے۔

یہ کاروائی میونسپلٹی میں ‘نئی جائے رہائش میں منتقلی کی اطلاع’ یا ‘موجودہ جائے رہائش تبدیل کرنے کی اطلاع’ جمع کرواتے وقت مکمل کی جا سکتی ہے۔

نئے سکونتی نظام کے تحت غیر ملکی مکینوں کو جاپان کے ‘مکینوں کے بنیادی اندراجی نظام’ میں شامل کیا جائے گا۔ مزید برآں، رجسٹر میں مرکزی طور پر ایسے غیر ملکی شہری شامل ہوں گے جو جاپان میں قانونی طور پر 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے رہ رہے ہیں، جیسا کہ وسط تا طویل مدتی مکین۔

نئے سکونتی نظام کے تحت متعلقہ فرد کی جائے رہائش سے متعلق اطلاع کا کام، جائے رہائش بدلنے کی اطلاع دیتے وقت یا میونسپلٹی میں ‘مکینوں کے بنیادی اندراجی نظام’ کے تحت موجودہ پتہ تبدیل کرنے کا نوٹس دیتے وقت کیا جا سکتا ہے۔

یہ اطلاعیے بنیادی طور پر درخواست گزار بذات خود مکمل کرے گا/ گی۔ تاہم، اگر ضروری ہوا تو درخواست گزار کسی ایجنٹ کو ایسی اطلاع جمع کروانے کا کہہ سکتا ہے جس کے ساتھ اس کا مختار نامہ موجود ہو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.