ٹوکیو: جنوب مغربی جاپان جمعہ کو مزید طوفانی بارشوں کے شکنجے میں رہا، ان “بے نظیر” بارشوں کی وجہ سے 18 لوگ ہلاک ہوئے اور آٹھ لاپتہ جبکہ پورے کے پورے پڑوس پانی کے ہاتھوں بہہ گئے۔
ٹیلی وژن فوٹیج میں گدلے پانی کے ریلوں میں جڑوں سے اکھڑے درخت اور دوسرا ملبہ بہتا نظر آیا، جبکہ دریا اپنے کناروں سے ابل پڑے اور کیوشو میں قصبوں اور دیہاتوں کو زیر آب لے آئے۔
اطلاعات کے مطابق، آسو کے شہر میں تودے گرنے سے 17 گھر دب گئے جس سے 17 لوگ ہلاک ہو گئے جبکہ 5 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔
سرکاری ٹیلی وژن نے امدادی کارکنوں کو دکھایا جو جمعہ کی صبح بھی اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے، اور بھاری مشینری کے ذریعے جڑوں سے اکھڑے درخت، پتھر اور دوسرا ملبہ ہٹا رہے تھے جبکہ بارش ویسے ہی جاری و ساری تھی۔
اوئیتا کے پڑوسی صوبے کوماموتو کے ایک اہلکار نے کہا کہ کم از کم 18 لوگوں کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ فوج اور امدادی کارکن دیگر سات لاپتہ افراد کے لیے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔