متعلقہ تنظیم کے بارے میں اطلاع کہ جس سے درخواست گزار کا تعلق ہے، یا جس کا خاوند/ بیوی ہے جاپان کے ایمگریش قوانین کا مکمل اردو ترجمعہ پیش کیا جائے گا ، قسط نمبر چھ

خاور کھوکھر

اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا

مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا

روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور

اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں

ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا

قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب


متعلقہ تنظیم کے بارے میں اطلاع کہ جس سے درخواست گزار کا تعلق ہے، یا جس کا خاوند/ بیوی ہے
  جب آپ علاقائی امیگریشن دفتر میں مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی اطلاعیہ (نوٹیفکیشن) دینے آئیں تو براہ کرم اپنا سکونتی کارڈ ہمراہ لانا نہ بھولیں۔ اگر آپ ڈاک کے ذریعے اطلاعیہ بھجوا رہے ہیں تو اپنے سکونتی کارڈ کی نقل ضرور ساتھ منسلک کریں۔    براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ اگر اطلاعیہ اس طرح سے بھجوایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں نیا سکونتی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔
   الحاق شدہ تنظیم کا اطلاعیہ
     اگر وسط تا طویل مدتی مکین  کے پاس “انجینئر” یا کوئی دوسرا ملازمتی درجہ (“فنکار”، “مذہبی سرگرمیاں”، اور “صحافی” نکال کر)، یا “طالبعلم” یا دوسرا تعلیمی درجہ ہے، اور وہ متعلقہ تنظیم (آجر یا تعلیمی ادارہ) جس سے اس کا تعلق ہے،چھوڑتا ہے (معاہدے کی اختتام کی وجہ سے) یا کسی دوسری تنظیم میں جاتا ہے (نئے معاہدے پر)، یا ایسی کوئی تنظیم اپنا نام، جگہ بدل لیتی ہے یا ٹوٹ جاتی ہے، تو مکین کو واقعہ رونما ہونے کے 14 دن کے اندر علاقائی امیگریشن آفس میں جا کر اس واقعے کی اطلاع وزارت انصاف کو دینا ہو گی یا ٹوکیو ریجنل امیگریشن بیورو کو بذریعہ ڈاک اطلاعیہ پہنچانا ہو گا۔
   خاوند/ بیوی کے بارے میں اطلاعیہ
     ایسا وسط تا طویل مدتی مکین جو شادی شدہ ہے، جس کا سکونتی درجہ “منحصر”، “نامزد کردہ سرگرمیاں (سی)”، “جاپانی شہری کا خاوند/بیوی یا اولاد”، یا “مستقل مکین کا خاوند/بیوی یا اولاد” ہے، اور جو اپنا خاوند/ بیوی موت یا طلاق کی وجہ سے کھو بیٹھتا ہے، اسے 14 دن کے اندر علاقائی امیگریشن آفس میں جا کر اس واقعے کی اطلاع وزارت انصاف کو دینا ہو گی یا ٹوکیو ریجنل امیگریشن بیورو کو بذریعہ ڈاک اطلاعیہ پہنچانا ہو گا۔
علاقائی امیگریشن دفتر میں ہونے والی کاروائی
   سکونتی درجے کی جانچ پڑتال
کسی وسط تا طویل مدتی مکین کو اس وقت ایک نیا سکونتی کارڈ جاری کیا جائے گا جب اس کی مدت قیام کی تجدید ہو گئی ہو، یا اسے سکونتی درجہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی ہو یا اسے مستقل سکونت کا پرمٹ عطاء کر دیا گیا ہو، یا سکونتی درجے کے حصول کا اعتراف کر لیا گیا ہو۔ (پاسپورٹ پر مہر نہیں لگائی جائے گی)۔
   درخواستیں مختار  (متبادل/پراکسی/وکیل وغیرہ) کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں
   نظری طور پر ایسی درخواستیں متعلقہ فرد کو بذات خود علاقائی امیگریشن دفتر میں جا کر جمع کروانی چاہئیں یا متعلقہ فرد کا اٹارنی اس کی طرف سے یہ کام کرے۔
   تاہم، اگر علاقائی امیگریشن دفتر کے ڈائریکٹر نے منظوری دے دی، تو متعلقہ فرد کی جانب سے مندرجہ ذیل افراد اس کی جگہ  دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں یا درخواست جمع کروانے سے متعلق کاروائیاں سر انجام دے سکتے ہیں۔
   علاقائی امیگریشن دفتر کے ڈائریکٹر کی جانب سے منظور کردہ میزبان ادارے یا خیراتی کارپوریشن کے ملازمین
     اٹارنی یا پبلک نوٹری جو بار ایسوسی ایشن یا خصوصی ایسوسی ایشن، کہ جس سے اس کا تعلق ہے، کی طرف سے اطلاعیے یا درخواستیں جمع کرواتا ہے
   اس کے علاوہ کچھ کیسوں میں متعلقہ فرد کے اہلخانہ، ساتھ رہنے والے یا ساتھ رہنے والوں کے برابر سمجھے جانے والے افراد، جن کی منظوری علاقائی امیگریشن دفتر کے ڈائریکٹر نے دی ہو، متعلقہ فرد کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی کاروائیاں سر انجام دے سکتے ہیں۔
    غیر ملکی شہریوں کی میزبان تنظمیوں کو نوٹس
     نیا سکونتی نظام غیر ملکی شہریوں کی میزبان تنظیموں پر یہ پابندی عائد کرتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل اطلاعیے (نوٹیفکیشن) جمع کرائیں
 وسط تا طویل مدتی مکین کے ملازمتی درجے کی رپورٹ
     ایسی تنظیم جو ملازمتی درجے، جیسا کہ “انجینئر” (“فنکار”، “مذہبی سرگرمیاں”، “صحافی” اور “تکنیکی انٹرنی ٹریننگ” کو نکال کر)، والے وسط تا طویل مدتی مکینوں کی میزبانی کرتی ہے، ایسے مکینوں کی میزبانی شروع کرتے وقت (ملازمت دیتے وقت، بطور ڈائریکٹر ہائر کرتے وقت وغیرہ) یا میزبانی ختم کرتے وقت (ملازمت سے نکالتے وقت، ریٹائر ہوتے وقت وغیرہ) اسے واقعے کے 14 دن کے اندر علاقائی امیگریشن دفتر میں جا کر وزارت انصاف کو اس حقیقت کی اطلاع دینا ہو گی یا  ٹوکیو ریجنل امیگریشن بیورو کو بذریعہ ڈاک اطلاعیہ پہنچانا ہوگا۔ (یہ ان تنظیموں پر لاگو نہیں ہوتا جو ایمپلائمنٹ مئیژرز ایکٹ کے تحت اپنے غیر ملکی ملازمین کی اطلاع دینے کی پابند ہیں)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.