ٹوکیو: نوبل انعام جیتنے والے کینزابورو اوئی نے کہا کہ جاپان کی مابعد جنگ حکومت اور میڈیا نے ملی بھگت کر کے ایٹمی توانائی کو ملک کے حلق کے گرد ایک شکنجہ بنا دیا، جبکہ ایکٹیوسٹ ریلی نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے بارے انہیں امید ہے کہ کئی عشروں کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔
ایٹمی توانائی مخالف خیالات رکھنے والی 77 سالہ انعام یافتہ شخصیت نے کہا کہ میڈیا مقناطیس جس نے یومیوری شمبن کی تعداد اشاعت کو کنٹرول کیا، نے اپنے اخبار کو کبھی وزیر اعظم رہنے والے یوشیرو ناکاسونے کے ساتھ مل کر ایٹمی توانائی کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔
ناکاسونے نے 1950 میں ایٹمی توانائی کو فروغ دیا تھا، اور 1982 میں وزیر اعظم بننے سے قبل کئی وزارتی عہدوں پر براجمان رہے۔
اوچی ہاشی نے کہا کہ جاپانی میڈیا کو عمومی طور پر مظاہروں کی کوریج میں مزید فعال ہونا چاہیئے، جن میں وزیر اعظم کے دفتر کے باہر ہر جمعہ کو ہونے والا مظاہرہ بھی شامل ہے۔