طلباء کے بارے نوٹس ، جاپان کے ایمگریش قوانین کا مکمل اردو ترجمعہ پیش کیا جائے گا ، قسط نمبر سات

خاور کھوکھر

اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا

مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا

روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور

اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں

ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا

قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب


طلباء کے بارے نوٹس
ایسی تعلیمی تنظیم، جو  “طالبعلم” کا درجہ رکھنے والے وسط تا طویل مدتی مکینوں کی میزبانی کرتی ہے، کو ایسے طلباء کی میزبانی شروع کرتے وقت (داخلہ، ٹرانسفر وغیرہ) یا میزبانی ختم کرتے وقت (گریجویشن، اخراج وغیرہ)، متعلقہ واقعے کے 14 دن کے اندر علاقائی امیگریشن دفتر جا کر اس حقیقت کی اطلاع وزارت انصاف کو دینا ہوگی یا ٹوکیو ریجنل امیگریشن بیورو کو بذریعہ ڈاک اطلاعیہ بھجوانا ہو گا۔
ایسی تعلیمی تنظیم جو غیر ملکی طلباء کی میزبانی کر رہی ہے اسے ہر سال یکم مئی اور یکم نومبر کو غیر ملکی طلباء کی میزبانی کی صورتحال کی رپورٹ  بھی متعلقہ تاریخ سے 14 دن کے اندر اندر علاقائی امیگریشن دفتر جا کر وزارت انصاف کو دینا ہوگی یا ٹوکیو ریجنل امیگریشن بیورو کو بذریعہ ڈاک اطلاعیہ بھجوانا ہو گا۔
براہ کرم مندرجہ ذیل کو نوٹ کر لیں!ً
نئے سکونتی نظام کے متعارف کروائے جانے کے بعد مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پرسکونتی درجے کی منسوخی، ڈیپورٹیشن یا سزائیں دی جائیں گی۔ امیگریشن کنٹرول اور ریفیوجی ریکگنیشن (پناہ گزینوں کی پہچان) ایکٹ کے آرٹیکل 73-2 میں بیان کردہ غیر قانونی کام کے فروغ کی سزا کے تحت یہ کہ اگر کوئی آجر یہ نہیں جانتا کہ اس کا ملازم غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے تو آجر کو سزا دی جائے گی۔
سکونتی درجے کی منسوخی
      آپ نے بے جا ذرائع استعمال کرتے ہوئے خصوصی اجازت حاصل کی۔
      آپ “جاپانی شہری کے خاوند/ بیوی یا اولاد” یا “مستقل مکین کے خاوند/ بیوی یا اولاد” کے سکونتی درجے کے تحت رہ رہے ہیں، تاہم آپ چھ ماہ یا زیادہ عرصے تک کسی معقول عذر کے بغیر خاوند/ بیوی کی سرگرمیاں سر انجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔*
      آپ معقول عذر کے بغیر اپنی جائے رہائش کے بارے میں اطلاعیہ (نوٹیفکیشن) فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں یا جعلی اطلاعیہ جمع کروایا ہے۔**
      * اگر کوئی غیر ملکی شہری اپنے خاوند/ بیوی کے ساتھ بچے کی تحویل کے سلسلے میں ثالثی کے عمل سے گزر رہا/ رہی ہے یا طلاق کے مقدمے میں سے گزر رہا/ رہی جس میں اس کا جاپانی خاوند/ بیوی لائق تعزیر ٹھہرتا/ ٹھہرتی ہے، تو ایسی صورت میں غیر ملکی مکین کے پاس “معقول عذر” سمجھا جائے گا، اگرچہ ایسے مکین کو بطور خاوند/ بیوی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ مزید برآں، اگر غیر ملکی شہری جاپان میں چھ ماہ یا زیادہ عرصے کے لیے خاوند/ بیوی کا کردار ادا نہیں کرتا/کرتی، تو ایسے مکین کو اپنا موجودہ سکونتی درجہ کسی دوسرے سکونتی درجے میں تبدیل کروانے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ اس کے پاس کوئی وجہ ہو، جیسا کہ اپنے جاپانی شہریت رکھنے والے بچے/ بچی کی دیکھ بھال بھال اور اس کی پرورش۔
      ** پتے کی تبدیلی اطلاع مہیا نہ کر سکنے کے “معقول عذر” مندرجہ ذیل صورتوں میں لاگو ہوتے ہیں: کمپنی، جس کے لیے غیر ملکی مکین کام کرتا تھا/ کرتی تھی، اچانک دیوالیہ ہو گئی اور اس کے نتیجے میں اسے اپنی رہنے کی جگہ سے ہاتھ دھونا پڑے؛ غیر ملکی مکین لمبے عرصے کے لیے ہسپتال میں داخل تھا/ تھی اور اس وجہ سے وہ اپنے پتے کی تبدیلی سے آگاہ کرنے سے معذور تھا/ تھی؛ یا غیر ملکی مکین گھریلو تشدد کا نشانہ تھا/ تھی اور اس نے پتے میں تبدیلی کو خفیہ رکھا تاکہ حملہ آور اس کا نیا پتا نہ جان سکے۔
 ڈیپورٹیشن کی وجوہات
     آپ نے اپنے سکونتی کارڈ میں جعل سازی یا تبدیلی کی ہے۔
     آپ کو غلط اطلاعیہ (نوٹیفکیشن) دینے یا ملتے جلتے فعل کی وجہ سے قید بامشقت یا اس سے بھی سخت سزا سنائی گئی ہے۔
     سزائیں
     آپ نے جھوٹا اطلاعیہ جمع کروایا ہے؛ یا اطلاعیے جمع کروانے کی ذمہ داری سے انحراف کیا ہے، ایسے تمام اطلاعیے جن کی ذمہ داری وسط تا طویل مدتی مکینوں پر عائد ہوتی ہے؛ یا آپ نے اپنے سکونتی کارڈ کی وصولی، ہمراہ رکھنے یا لازمی طور پر پیش کرنے کی ذمہ داری سے انحراف کیا ہے۔
     آپ نے اپنے سکونتی کارڈ میں جعل سازی یا تبدیلی کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.