ٹوکیو: اہلکاروں اور میڈیا کے مطابق، ہفتے کو کیوشو میں قریباً 4,00,000 افراد کو یا تو انخلا کا حکم یا مشورہ دیا گیا، جبکہ علاقے میں تیسرے دن
بھی سخت بارش جاری تھی جس سے 29 لوگ ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کوماموتو، اوئیتا، فوکوا اورساگا کے صوبوں میں مزید تودے گرنے اور سیلابوں کا انتباہ جاری کیا ہے جبکہ ہفتے کو بارش
کی مقدار 11 سینٹی میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
کیوشو کے مقامی میڈیا کے مطابق، شمالی صوبوں میں، جہاں دریا اپنے کناروں سے ابل پڑے، قریباً 260,000 افراد کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔
اے ایف پی کو چار متاثرہ صوبوں کے اہلکاروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، قریباً 140,000 دیگر افراد کو ممکنہ آفت سے بچنے کے لیے اپنے گھر
چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا۔
صوبہ اوئیتا میں دریائے یاماکوری کے ساتھ پانی کی سطح دریا کنارے واقع تیراکی کے ریستوران کی چھت تک پہنچی ہوئی دیکھی گئی، جو بعد میں کم ہو
ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ صوبہ فوکوکا میں قریباً 78,600 لوگوں کو اپنے گھروں سے انخلا کا حکم دیا گیا تھا چونکہ درجنوں مقامات پر دریا اپنے کناروں سے
ابل پڑے اور تودے گرنے کے 181 واقعات رونما ہوئے۔
صوبہ فوکوکا کے ترجمان ہیروآکی آؤکی نے اے ایف پی کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ قریباً 820 مکانات متاثر ہوئے اور تین پل بہہ گئے ہیں۔