ٹوکیو: ایٹمی و صنعتی حفاظت سے متعلق ایجنسی نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کو ہدایت دی ہے کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر آفت کی
صورت میں متحرک ہونے والے مراکز، جنہیں ‘آف سائٹ سنٹرز’ کہا جاتا ہے، کو 5 کلومیٹر کے انخلائی علاقے سے باہر منتقل کر دیا جانا چاہیئے۔
ایجنسی نے کہا کہ اس حلقے کے اندر واقع چاروں آف سائٹ سنٹر پلانٹ پر آفت کے بعد بے کار ہو گئے تھے۔ پچھلے سال مارچ میں آفت، جس کا نتیجہ تابکار
مواد کے اخراج کی صورت میں نکلا، کے بعد مواصلاتی نظام مفلوج ہو گئے تھے۔
ایجنسی نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ پلانٹ سے 30 کلومیٹر دور ملتی جلتی خصوصیات والے ایسے ہی مراکز کو بطور بیک اپ تعمیر کیا جانا چاہئے۔ یہ
تبدیلیاں جاپان کے دوسرے ایٹمی بجلی گھروں پر بھی لاگو کی جائیں گی، جیسا کہ شیزوؤکا میں واقع ہاماؤکا پلانٹ، جہاں آف سائٹ سنٹر 5 کلومیٹر کے
انخلائی علاقے کے اندر تعمیر کیے گئے ہیں۔