پین کے لیے اسلحہ درآمد لائسنس درکار، کسٹمز اہلکار

ٹوکیو: جاپانی کسٹم اہلکار، جنہوں نے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا 200 پین روک لیے تھے، نے جمعہ کو کہا کہ ان لکھنے والے اوزاروں کی درآمد کے

لیے اسلحہ درآمد لائسنس درکار ہے چونکہ ان کی شکل گولیوں سے ملتی جلتی ہے۔ امریکی اسلحہ اور چاقو ساز کمپنیوں بشمول اسمتھ اینڈ وینسن ، کے تیار
کردہ فاؤنٹین اور بال پوائنٹ پین ناگویا اور اوساکا کے انسپکٹروں نے اپریل 2011 سے روک رکھے ہیں۔

ناگویا کے ایک کسٹم اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ عالمی ضوابط کے تحت، یہ پین خود حفاظتی ہتھیار کے طور پر درجہ بند کیے جاتے ہیں، اور مزید
کہا: “ایسی مصنوعات کی درآمد کے لیے خصوصی طریقہ کار کی ضرورت ہے”۔

تاہم جاپانی چاقو چھری تاجر یاماہیدی کٹلری، جس نے پینوں کا آرڈر دیا تھا، نے کہا کہ یہ معطلی بے جا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.