سوال و جواب ;جاپان کے ایمگریش قوانین کا مکمل اردو ترجمعہ پیش کیا جائے گا ، قسط نمبر آٹھ ،اخری

خاور کھوکھر

اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا

مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا

روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور

اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں

ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا

قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب


سوال و جواب

کیا مجھے فوری طور پر اپنا موجودہ ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سکونتی کارڈ سے تبدیل کروانے کی ضرورت ہے؟

آپ کو نئے سکونتی نظام کے آغاز کے بعد فوری طور پر اپنا ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نئے سکونتی کارڈ سے تبدیل کروانے کی ضرورت نہیں (اگرچہ آپ

چاہیں تو یہ کر سکتے ہیں)۔ وسط تا طویل مدتی مکینوں کے پاس اس وقت موجود ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ترمیم شدہ ایکٹ کے نفاذ کے بعد کچھ

عرصے تک سکونتی کارڈ کے برابر تسلیم کیے جائیں گے۔

اگر آپ مستقل مکین کے علاوہ کوئی غیر ملکی شہری ہیں، تو آپ کو عمومی طور پر اپنی مدتِ قیام میں توسیع کی اجازت ملتے وقت یا نئے سکونتی نظام

کے آغاز کے بعد کوئی دوسری اجازت ملتے وقت نیا سکونتی کارڈ مل جائے گا۔

اگر آپ مستقل مکین ہیں، تو آپ کو سکونتی کارڈ کے لیے درخواست دینے کا کہا جائے گا، جو کہ اصولی طور پر نئے سکونتی نظام کے آغاز کے تین برس کے

اندر اندر دینا ہو گی۔ (مزید تفصیلات کے لیے پوائنٹ نمبر 4 دیکھیں۔ )

کیا جاپان میں غیر ملکی شہریوں کو جاری کردہ سکونتی کارڈ پر متعلقہ فرد کا نام سادہ چینی حروف میں لکھا ہو گا یا عرفیت لکھی ہوئی ہو گی، جیسا کہ

ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر ہوتا ہے؟

بنیادی طور پر سکونتی کارڈ پر نام لاطینی حروف میں لکھا جائے گا، تاہم چینی حروف میں لکھا گیا نام بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں سادہ

چینی حروف کو کارڈ پر لکھتے وقت رسم الخط کے حروف (*) میں بدل دیا جائے گا۔ عرفیتیں نہیں لکھی جائیں گی، چونکہ وہ سکونتی انصرام کے لیے ضروری

نہیں۔

(*) سکونتی کارڈ پر چینی حروف کی علامت نویسی کا نوٹس، وغیرہ رسم الخط کے متعلقہ حروف کی تعداد، لفظ نویسی کے بنیادی قواعد وغیرہ کی نشاندہی

کرتا ہے۔

نئے سکونتی نظام کے متعارف کروائے جانے کے بعد میں ایلیئن رجسٹریشن کارڈ کی تفصیلات کے لیے متبادل سرٹیفکیٹ کہاں سے حاصل کروں، جو اس وقت

مختلف کاروائیوں میں سکونت کے سرٹیفکیٹ کی نقول کے برابر سمجھے جاتے ہیں؟

ہر غیر ملکی مکین جو سکونتی کارڈ کے حصول کا اہل ہے، کے لیے بیسک ریزیڈنٹ رجسٹریشن لاء (سکونت کے اندراج کے بنیادی قانون) میں ترمیم کے

مطابق متعلقہ میونسپلٹی، جہاں وہ رہتا/ رہتی ہے، سے ایک عدد سکونتی سرٹیفکیٹ( جیومنین ہیو) بنا کر دیا جائے گا۔  چناچہ وہ اپنی میونسپلٹی کے دفتر سے سکونتی

سرٹیفکیٹ کی نقل حاصل کر سکے گا، بالکل ایسے جیسے آج جاپانی شہری حاصل کر سکتے ہیں۔

سکونت کے اندراج کے بنیادی قانون کے تحت آ کر بسنے کا اطلاعیہ یا پتے کی تبدیلی کا نوٹس دینے کے لیے قریبی میونسپل دفتر سے رجوع کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.