نودا کا ایواتے کے قصبے میں پناہ گزین کیمپ کا دورہ

ایواتے: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ہفتے کو پچھلے سال 11 مارچ کی آفت کے متاثرین سے ملاقات کے لیے ایواتے کے قصبے کامائیشی کا دورہ کیا۔

نودا نے ابھی تک عارضی مکانات میں رہنے والے پناہ گزینوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت انہیں بھولی نہیں ہے۔

کچھ مکینوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے منصوبے سے تعمیر نو کے کام میں سست رفتاری پیدا ہو جائے گی۔ نودانے کہا کہ حکومت توہوکو ریجن میں تعمیر نو کی کوششوں پر کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے اثرات کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

نودا نے قصبے کی بندرگاہ اور مچھلی منڈی کا بھی جائزہ لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.