ایس ڈی ایف کے جوان کیوشو میں کٹے ہوئے ہزاروں افراد کو ہوائی ذریعے سے رسد پہنچا رہے ہیں

ٹوکیو: سیلف ڈیفنس فورس کے جوانوں نے اتوار کو مٹی کے تودوں اور طوفانی بارشوں سے کٹے ہوئے ہزاروں افراد کے لیے رسد ہوائی ذریعے سے پہنچائی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں شمالی کیوشو میں اس آفت سے کم از کم 24 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ماہرین موسمیات مزید سخت بارشوں سے خبردار کر رہے ہیں۔

قریباً 2000 لوگوں کو رسائی مل گئی تھی تاہم 3500 دیگر اب بھی ہفتے سے پھنسے ہوئے ہیں چونکہ علاقے میں بدھ سے جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے تودے اور درخت گرنے سے سڑکیں اور پانی کے ذرائع تک رسائی بلاک ہو چکی ہے۔

کیوشو کے دوسرے علاقوں میں امدادی آپریشن جاری رہے، جہاں اہلکاروں کے مطابق کم از کم 8 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ تودوں یا سیلاب کیوجہ سے 24 افراد کے مرنے کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے۔

قریباً 3600 لوگ اب بھی گھر چھوڑنے کے حکم یا مشورے کے زیر اثر رہے جبکہ کم از کم 2800 مکانات زیر آب آئے۔ مقامی حکام نے اتوار کی صبح مزید چار لاکھ افراد پر سے گھر چھوڑنے کا پابندی اٹھا لی۔

اتوار کو موسم کچھ بہتر ہو گیا تھا جس سے عارضی سکون مہیا ہوا، تاہم جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کیوشو میں مزید بھاری بارشوں، تودے گرنے اور سیلابی ریلوں سے خبردار کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.