ٹوکیو میں بہت بڑی ایٹمی توانائی مخالف ریلی

ٹوکوی: پیر کو ٹوکیو میں دسیوں ہزار افراد نے ریلی نکالی اور ایٹمی توانائی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ ریلی پچھلے سال سونامی سے فوکوشیما پر آنے والی آفت کے بعد ایٹمی توانائی مخالف مظاہروں کا تازہ ترین واقعہ تھا۔

مظاہرین نےقومی تعطیل کے دن چبھتی دھوپ میں یویوگی پارک کی گلیوں میں مارچ کیا، اور مل کر نعرے لگائے: “ایٹمی توانائی کی پیداوار بحال نہ کرو۔ وزیر اعظم (یوشیکو) نودا استعفی دیں۔”

منتظمین نے کہا کہ شرکاء کی تخمینہ شدہ تعداد 170,000 تھی، جو مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی سے ایک نسل میں دنیا کے بدترین ایٹمی بحران کے بعد ایٹمی توانائی مخالف ریلیوں میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔

شیکاتانی نے کہا، “ہم ایٹی توانائی کی پیداوار کی بحال کو قبول نہیں کر سکتے چونکہ فوکوشیما کا معاملہ ابھی تک صاف نہیں ہوا”۔

ایک طعن آمیز پارلیمانی رپورٹ کے مطابق فوکوشیما ڈائچی پلانٹ کا حادثہ انسانی غلطی کے سبب تھا، جو نگرانی کی کمی اور پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور، حکومت و نگران اداروں کے مابین ملی بھگت کے نتیجے میں وجود میں آیا۔

ایٹمی توانائی کا معاملہ پچھلے سال کے 9.0 شدت کے زلزلے و سونامی، جس نے فوکوشیما پر کولنگ سسٹم تباہ کر دئیے تھے، کے بعد معطل پڑا ہوا تھا چونکہ حکومت اپنے ممکنہ اقدامات پر غور کر رہی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.