آدمی نے اوساکا میں سہولتی اسٹور کے مینجر کو گھائل کر دیا

اوساکا: پولیس نے جمعے کو ایک 54 سالہ شخص کو اقدامِ قتل کے شبہ میں زیر حراست لیا جب اس نے مبینہ طور پر ہیگاشی اوساکا میں ایک سہولتی اسٹور کے مینجر کو گھائل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، تائی سےئی اشیی کے نام سے شناخت ہونے والا یہ مشتبہ صبح قریباً سوا دس بجے سرکل کل سُنکوس اسٹور میں آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ ایک بینتو لیے کاؤنٹر پر آیا اور اس کے بعد انہوں نے اسے 27 سالہ مینجر کو یہ کہتے ہوئے سنا، “تم جیسے لوگوں کو مر جانا چاہیئے”۔ اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر مینجر کو ایک چاقو سے گھائل کر دیا اور سائیکل پر بھاگ نکلا، تاہم اسے کچھ ہی دیر بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پوچھ گچھ کے دوران اشیی نے پولیس کو بتایا کہ مینجر نے اسے گھائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.