فِچ نے تین بڑے جاپانی بینکوں کی تنزلی کر دی

ٹوکیو: فِچ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے ملک کے قومی قرضوں کا مرتبہ کم کرنے کے بعد، ٹوکیو کی جانب سے مالیاتی شعبے کو مدد فراہم کرنے میں خدشات کی بناء پر تین بڑے جاپانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کر دی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے متسوبشی یو ایف جے فائنانشل گروپ (ایم یو ایف جی)، میزوہو فائنانشل گروپ (ایم ایچ ایف جی) اور سومیتومو متسوئی فائنانشل گروپ کے درجے میں ایک کی کمی کرتے ہوئے ‘منفی اے’ سے ‘اے’ کر دیا، جو 22 درجے کے پیمانے پر ساتواں سب سے اونچا درجہ ہے۔

اسی بیان میں فِچ نے کہ اکہ اس نے سومیتومو متسوئی ٹرسٹ بینک کا درجہ بھی بڑے بینکوں کے حساب سے کم کر دیا ہے۔

فِچ نے جمعے کو جاپانی قرض دہندگان کے لیے اپنے جائزے کو مستحکم رکھا، جس سے ظاہر ہوا کہ وہ موجودہ درجوں میں فوری طور پر مزید کمی کا ارادہ نہیں رکھتی۔

ایجنسی کی جانب سے پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران جاپان کے قومی قرضوں کے درجے میں تنزلی کے بعد حریف ایجنسیوں موڈیز اور اسٹینڈرڈ اینڈ پور نے بھی ایسی ہی تنزلیاں کی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.