ٹوکیو: جاپانی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کو غیر یقینی ہفتے کا سامنا ہے جب ملک اور بیرون ملک مثبت کارپوریٹ آمدن عالمی معیشت پر وسیع تر خدشات کی وجہ سے ختم ہو سکتی ہے۔
20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ٹوکیو کے بازارِ حصص میں نیکّےئی 225 انڈیکس 0.62 فیصد یا 54.25 کے پوائنٹس کھو کر 8,669.87 پر آ گیا۔
“جیسے جیسے عالمی حصص میں آمدن کی مثبت رپورٹس پر چڑھاؤ آ رہا ہے، ویسے ویسے جاپانی حصص میں اگلے ہفتے سے چڑھاؤ آئے گا چونکہ سیزن کی آمدن کی رپورٹس یہاں سے شروع ہوں گی،” توکائی ٹوکیو سیکیورٹیز کے تزویر کار سیی چی سوزوکی نے کہا۔
توشی ہیکو ماتسونو، جو ایس ایم بی سی فرینڈ سیکیورٹیز کے سینئر تزویر کار ہیں، نے کہا کہ بڑی امریکی فرموں ایپل، کاٹر پلر اور فیس بک کی جانب سے اس ہفتے آنے والی مثبت آمدن کی رپورٹس جاپانی بازارِ حصص کو معاونت فراہم کر سکتی ہیں۔