میازاکی: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے سائیتو، صوبہ میازاکی سے تین 17 سالہ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے 8 جولائی کو ایک اور طالبعلم کو قریباً ڈبو دیا تھا۔
پولیس کے مطابق، مذکورہ تینوں لڑکے، جن میں سے ایک ہائی اسکول کا طالبعلم اور دو بےروزگار ہیں، نے مبینہ طور پر ایک 17 سالہ طالبعلم، جو تیر نہیں سکتا تھا، کا سر پانی میں اس وقت تک دئیے رکھا جب تک وہ بے ہوش نہ ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ وہاں کچھ تماشائی بھی موجود تھے جنہوں نے وقوعے کو اپنے سیل فونوں کے ذریعے عکس بند کر لیا اور اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کر دیں۔
یہ خبر اسی ہفتے کے دوران سامنے آئی ہے جب وزارت تعلیم نے اوتسو، صوبہ شیگا میں ایک 13 سالہ طالبعلم کی بلیئنگ کے بعد خودکشی کے واقعے کے پیش نظر پورے ملک میں اس مسئلے سے نپٹنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔