فرم نے فوکوشیما پلانٹ کے کارکنوں کو کہا کہ وہ تابکاری کی حد بارے جھوٹ بولیں

ٹوکیو: ہفتے کی اطلاعات کے مطابق، جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ایک ذیلی ٹھیکیدار نے اپنے کارکنوں کو کہا تھا کہ تابکاری کی ممکنہ زیادہ سے زیادہ حد کے بارے میں جھوٹ بولیں جس کا مقصد بادی النظر میں اپنا ٹھیکہ برقرار رکھنا تھا۔

تعمیرتی فرم بلڈ اپ نے دسمبر میں اپنے قریباً 10 کارکنوں سے کہا کہ وہ زیادہ تابکاری والے علاقوں میں اپنے ڈوزی میٹر، جو تابکاری کی زد میں آنے کی مجموعی مقدار کا پتا دیتے ہیں، سیسے کے ڈھکنوں سے چھپا لیں۔

آساہی نے پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور پر زور دیا کہ وہ کام کاج کے عملے کی حفاظت پر سختی سے توجہ دے۔

آساہی کے مطابق، عہدیدار نے کارکنوں کو کہا کہ زد میں آنے کی حد میں جعلسازی کیے بنا وہ بہت جلد 50 ملی سیورٹس کی سالانہ حد تک پہنچ جائیں گے۔

اخبار کے مطابق، کارکنوں کے پاس اس میٹنگ کی ریکارڈنگ موجود تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.