ٹوکیو: کوسٹ گارڈ کے مطابق، ایک امریکی لڑاکا جیٹ اتوار کو ہوکائیدو کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس کا اکلوتا پائلٹ جہاز سے ایجکٹ ہونے کے بعد امداد کا منتظر تھا۔
جاپان کوسٹ گارڈ نے کہا، ایف 16 نیمورو سے قریباً 470 بحری میلوں کے فاصلے پر صبح 11:30 بجے کریش ہوا۔
اہلکار نے کہا، “پائلٹ طیارےسے ایجکٹ ہو گیا تھا اور اب سمندر میں امداد کا منتظر ہے”، جبکہ مزید اضافہ کیا کہ کوسٹ گارڈ کے جہاز اور ایک طیارہ حادثے کی جگہ کی جانب رواں دواں ہیں۔
نیمورو کا شہر ٹوکیو سے ایک ہزار کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
امریکی فوج فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھی۔