ٹوکیو: ہیٹاچی لمیٹڈ نے جنوبی کوریا میں ڈیٹا سنٹر خدمات کا آغاز کر دیا ہے، جن کا مرکزی ہدف کوریا میں کاروبار قائم کرنے والی جاپانی کمپنیاں ہیں۔
یہ خدمات ایل جی سی این ایس لمیٹڈ، جو کوریا کی بڑی آئی ٹی کمپنی ہے، اور ایل جی ہٹاچی لمیٹڈ، جو کوریا میں ہٹاچی گروپ کی آئی ٹی تقسیم کار کمپنی ہے، کے ذریعے مہیا کی جا رہی ہیں۔
خاص طور پر یہ خدمات ہٹاچی کے جاپانی ڈیٹا سنٹرز اور ایل جی سی این ایس کے جنوبی کوریائی ڈیٹا سنٹرز کو آپ میں مربوط کریں گی، جو مجموعی طور پر کئی ڈیٹا سنٹر خدمات جیسا کہ ڈیٹا کا اتصال اور دور بیٹھے بیک اپ لینے جیسی خدمات مہیا کریں گے۔
ایل جی سی این ایس اس وقت کوریا میں تین ڈیٹا سنٹر مراکز کی مالک ہے اور دسمبر 2012 میں اس کی جانب سے نئے یعنی چوتھے ڈیٹا سنٹر کا افتتاح بھی طے ہے۔