ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سیکرٹری جنرل آزوما کوشیشی نے جمعے کو کہا کہ ڈی پی جی اپنے لیڈرشپ کے انتخابات 21 جولائی کو منعقد کرے گی۔
وزیر اعظم یوشیکو نودا کی ایک سالہ پارٹی صدارت کی مدت ستمبر کے آخر میں ختم ہو جائے گی، تاہم ان کے دوبارہ منتخب ہونے کی توقع ہے۔
دریں اثنا، اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو نے جمعہ کو نودا کے لیے اپنا مطالبہ پھر دوہرایا کہ وہ کنزمپشن ٹیکس بڑھانے اور سوشل سیکیورٹی اصلاحات کے دو بلوں کی دائت سے منظوری کے بعد ایوانِ زیریں کو تحلیل کر کے عام انتخابات کا اعلان کر دیں۔
ڈی پی جے، ایل ڈی پی اور نیو کومیتو کے مابین بین الجماعتی سطح پر منظور ہونے والے بل پر کاروائی 6 اور 7 اگست کو ہونا طے پائی ہے۔ ایل ڈی پی کے لیڈر ساداکازو تانیگاکی نے کہا کہ جب بل منظور ہو گئے، تو نودا کو ایوان زیریں تحلیل کر دینا چاہیئے۔
نودا نے کہا کہ انہوں نے انتخابات کے نظام الاوقات پر ابھی فیصلہ نہیں کیا اور اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ دوسرے بل منظور کروانے کے سلسلے میں حکومت سے تعاون کریں۔