ٹوکیو: توشیبا کارپوریشن اپنے کاگا توشیبا الیکٹرونکس کے 200 ایم ایم ویفر مرکز میں تعمیر کی جانے والی پروڈکشن لائن پر روشنی خارج کرنے والے سفید ڈائیوڈز (ایل ای ڈیز) کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کرے گا۔ یہ مرکز شمالی جاپان میں مختلف مصنوعات کے لیے بنا ہوا ہے۔
توشیبا سفید ایل ای ڈیز کی تیاری کے لیے ‘گیلیم نائٹروجن آن سیلیکان’ نامی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، اور اس نے برج لکس انک، جو سفید ایل ای ڈی ٹیکنالوجیزکو بنانے اور فروغ دینے والا بڑا ادارہ ہے، کے ساتھ جنوری 2012 سے سفید ایل ای ڈی چپ کی تیاری میں مل کر کام کیا ہے۔