جاپان میں چوتارہ بجانے والوں کا سب سے بڑا طائفہ

یوکوہاما: ہفتے کو 2000 سے زیادہ موسیقاروں نے یوکوہاما میں طائفے کی صورت میں چوتارہ (ہوائی کا گٹار) بجایا جو اس آلے کی اجتماعی پرفارمنس کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع یوکوہاما میں منعقدہ اس کوشش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے اہلکاروں نے سندِ قبولیت دی، اور فنکاروں کی جانب سے بجایا جانے والا گیت “الوہا ماہالو آ ہُوئی ہو” سنا، جسے ہوائی میں پیدا ہونے والے سابقہ سومو پہلوان کونی شیکی نے لکھا ہے ۔

اجتماعی پرفارمنس 2134 لوگوں پر مشتمل تھی، جس نے پچھلے سال اگست میں سویڈن میں ہونے والی ایسی ہی پرفارمنس کا ریکارڈ توڑ دیا جو 1547 لوگوں پر مشتمل تھی۔

جاپانی فنکار اوکولیلی پکنک ویک کا حصہ تھے، جس میں ہولا رقص بھی شامل تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.