ٹوکیو: سینکڑوں مظاہرین، جن سے کچھ گیس ماسک پہنے ہوئے تھے، نے اتوار کو دائت کی عمارت کی جانب مارچ کیا۔ شام کے وقت فوکوشیما بحران کے بعد ایٹمی توانائی کے استعمال کے خلاف انہوں نے شمعیں جلا کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔
مظاہرین سفید حفاظتی لباس بھی پہنے ہوئے تھے، جو تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر تابکاری کی صفائی کرنے والے اہلکار پہنتے ہیں، اور انہوں نے ایٹمی فضلے سے خبردار کرنے والی علامتوں سے مزین پیلے ڈرم بھی بجائے۔
فوکوشیما کے جنوب میں واقع صوبہ ایباراکی سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ آرکیٹکٹ میہو ایگاراشی نے کہا، “فوکوشیما آفت کے بعد میں نے سوچا کہ حکومت اور مفروضہ مفادات ہمیں ایٹمی توانائی کے محفوظ ہونے کے بارے میں جھوٹ کہہ رہے تھے”۔
نودا نے دوبارہ ایٹمی ری ایکٹر چلانے کے اقدام کی یہ کہہ کر حمایت کی ہے کہ فوکوشیما بحران کے بعد 50 ایٹمی ری ایکٹر بند کر دینے کے بعد جاپان میں بجلی کی کمی کا خطرہ منڈلا رہا تھا، جو کم وسائل والے ملک کی توانائی کا ایک تہائی پورا کرتے تھے۔
ایٹمی توانائی کے خلاف حملوں کا تازہ ترین سلسلہ ایک ہفتہ پہلے سامنے آیا ہے جب پچھلے سال کے بحران پر ایک طعن آمیز حکومتی رپورٹ نے جاپانی اہلکاروں اور تباہ حال فوکوشیما پلانٹ کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) کو ایٹمی حادثے کا خدشہ نظر انداز کرنے کا ملزم ٹھہرایا، چونکہ وہ “ایٹمی توانائی کے محفوظ ہونے کے افسانے” میں یقین رکھتے تھے۔