23 سے 29 جولائی کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 16 ہلاک، 8670 کا علاج

ٹوکیو: فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے منگل کو کہا کہ 23 سے 29 جولائی کے دوران 8,686 لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہسپتال لے جانا پڑا۔ ان میں سے 16 ہلاک ہو گئے۔

مسلسل دس روز سے ملک میں درجہ ہائے حرارت بہت زیادہ رہ رہے ہیں چونکہ جاپان پر زیادہ دباؤ والا نظام ٹھہرا ہوا ہے۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ پورے جاپان میں روزانہ 110 سے زیادہ مقامات پر پارہ 35 درجے سینٹی گریڈ سے اوپر گیا ہے۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، ہسپتال لے جائے جانے والے لوگوں میں سے 3,717 افراد 65 سال یا زیادہ عمر کے تھے۔

صوبوں کے حساب سے آئیچی میں ہیٹ اسٹروک کے سب سے زیادہ 668 مریض سامنے آئے۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ گرمی کی لہر کم از کم اگلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.