شیزوؤکا: چوبو الیکٹرک پاور کو نے منگل کو کہا کہ وہ شیزوؤکا صوبے میں واقع ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر کے گرد سونامی روک دیوار کی تعمیر کا کام اگلے سال دسمبر تک مکمل کر لے گا، جو کو اصل مدت کے مقابل تاخیر سے ختم ہو گا۔
پاور یوٹیلیٹی نے ابتدائی طور پر 18 میٹر اونچی سمندری دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم بعد کے تخمینے میں یہ ناکافی ثابت ہوئی۔ چوبو الیکٹرک نے کہا کہ سمندری پشتہ تعمیر کرنے میں بھی زیادہ وقت لگے گا۔
ہاماؤکا پلانٹ بحر الکاہل سے صرف 100 میٹر کی دوری پر واقع ہے اور ٹوکیو کے جنوب مغرب میں توکائی ریجن میں ہے، جہاں ماہرین زلزلیات نے عرصہ دراز سے بڑے زلزلے کی تنبیہ جاری کی ہوئی ہے، چونکہ دو بڑی براعظمی پلیٹیں یہاں آکر ملتی ہیں۔
چوبو الیکٹرک نے کہا کہ وہ 1.6 کلومیٹر لمبی دیوار کے ساتھ ساتھ پلانٹ کے اندر سیلاب روکنے کے دوسرے اقدامات، اور ٹھنڈا کرنے کے نظاموں کی حفاظت پر 100 ارب ین خرچ کرے گا، جو شدید حادثات کی صورت میں ری ایکٹروں کو محفوظ انداز میں بند کر دیں گے۔