سئیول: وزارت خارجہ کے مطابق، جنوبی کوریا نے منگل کو سینئر جاپانی سفارتکار کو طلب کیا اور جاپان کے تازہ ترین دفاعی وائٹ پیپر میں متنازع جزیرے پر دوبارہ دعوی کرنے پر احتجاج کیا۔
وزارت نے کہا کہ ڈپٹی چیف آف مشن کورائی تاکاشی کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔
اس نے کہا کہ جنوبی کوریا بحر جاپان (مشرقی سمندر) میں سئیول کے زیر انتظام جزیروں پر “جاپان کے دوبارہ علاقائی دعوؤں پر شدید احتجاج کرتا ہے”، جنہیں کوریا میں ڈاکدو اور جاپان میں تاکے شیما کہا جاتا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا، “حکومت نے ایک بار پھر یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ ڈوکدو ہمارا دیسی علاقہ ہے”۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بےتصریح سخت اقدام اٹھانے کی بھی قسم کھائی، اور کہا کہ جاپان کو فوری طور پر “تصحیحی اقدامات” کرنے چاہئیں۔
اس نے کہا کہ جزیروں پر جاپان کے مکرر دعوے مستقبل کے حوالے سے فوجی تعاون کی کوششوں کے لیے مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔
پچھلے ماہ جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے ایک معاہدے کو موخر کر دیا تھا۔
یہ 1910 تا 1945 کے جاپانی نوآبادیاتی تسلط کے بعد دونوں ممالک کے مابین پہلا فوجی معاہدہ ہوتا۔