لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے ایک شخص کو منشیات کی وفاق دفعات کا سامنا ہے جس نے مبینہ طور پر 4 پاؤنڈ (1.8 کلو گرام) میتھا میفٹا مائن جاپان اسمگل کرنے کی کوشش کی جو درجنوں اسنیکرز کینڈی بارز کی شکل میں تھی۔
امریکی امیگریشن اور کسٹمز اہلکاروں نے پیر کو کہا کہ لایگ بیچ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ روگیلو ماؤریچیو ہیرس کو پچھلے ہفتے لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ جاپان جانے والی پرواز پر سوار ہونے والا تھا۔
ہیرس پر لاس اینجلس میں منشیات رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے اور اسے قصور وار پائے جانے کی صورت میں 10 دس سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سامان کی معمول کی جانچ پڑتال کرنے والے وفاقی ایجنٹوں نے ہیرس کے سامان میں فل سائز کے 45 اسنیکرز پائے تھے۔ ہر بار پر چاکلیٹ کی طرح کا مادہ چڑھایا گیا تھا جس سے وہ کینڈی بار کی طرح نظر آتا تھا، تاہم ٹیسٹوں سے انکشاف ہوا کہ نام نہاد کینڈی میں میتھا میفٹا مائن تھی۔
حکام کا اندازہ ہے کہ 4 پاؤنڈ میھتا میفٹا مائن 250,000 ڈالر قدر کی حامل تھی۔