ٹوکیو (اے ایف پی): شارپ نے جمعرات کو کہا کہ وہ مارچ تک 5000 ملازمتیں ختم کرے گا، جو 1950 کے بعد ملازمتوں میں پہلی کمی ہو گی۔ اس کٹوتی کی وجہ سہ ماہی خسارہ ہے اور اس نے کہا کہ وہ باقی ماندہ مالی سال میں بھی مشکلات کا شکار ٹی وی بزنس کی وجہ سے سرخ علاقے (خسارے) میں ہی رہے گا۔
کمپنی نے کہا کہ مارچ 2013 تک 5000 ملازمتیں فطری فرسودگی اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے ذریعے ختم کر دی جائیں گی۔
کمپنی، جس کا اصل سہارا ٹیلی وژن، لیکوئڈ کرسٹل ڈسپلےا ور شمسی پینل مصنوعات مشکلات کا شکار ہیں، نے کہا کہ ملازمتوں میں کٹوتی اخراجات میں 100 ارب ین کی کمی کا جزو ہے جس کا مقصد اس کی خسارے کا شکار بیلنس شیٹ کو درست کرنا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا، “مقامی سطح پر اور چین میں لیکوئڈ کرسٹل ڈسپلے ٹیلی وژنوں کی طلب میں توقع سے زیادہ تیزی سے کمی واقع ہوئی”۔