نیویارک: امیزون ڈاٹ کام انکارپوریشن اپنا ڈیجٹل میوزک اور ویڈیو مواد زیادہ سے زیادہ موبائل آلات پر پھیلانے کی کوشش میں ہے۔ یہ وہی حکمت عملی ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ ریٹیلر نے اپنے کنڈلے ای بک بزنس میں استعمال کیا ہے۔
نظریہ یہ ہے کہ اگر گاہک اپنے موجودہ آلات پر امیزون کا میوزک اور ویڈیو دیکھ سکتے ہیں، تو اس بات کا زیادہ امکان موجود ہے کہ وہ حریف کاروباریوں ایپل انکارپ کے آئی ٹیونز اور نیٹ فلیکس کی بجائے امیزون سے مواد خریدیں گے۔
اس سے قبل، امیزون نے اپنے کلاؤڈ پلیئر ڈیجٹل میوزک ایپ کو اپڈیٹ کیا ہے اور کہا کہ یہ جلد ہی روکو انٹرنیٹ ٹی وی باکس اور سونوس ہوم میوزک اسٹریمنگ سسٹم پر دستیاب ہو گا۔
(ای بکس کے مقابلے میں) امیزون کا ڈیجٹل میوزک اور ویڈیو کا کاروبار اتنا کامیاب نہیں رہا۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق، اگر امیزون ایپل کے آلات اور دوسرے گیجٹس کے ذریعے گاہکوں کو ڈیجٹل میوزک اور ویڈیو تک آسان رسائی مہیا کر سکے، تو وہ مواد کی فروخت بڑھا سکتا ہے۔