ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو ایک 49 سالہ شخص کو گرفتار کیا جب اس کی کار نے ایک توکوروزاوا، صوبہ سائیتاما میں ہفتے کی سہ پہر ایک 84 سالہ بابے کو ٹکر مار کر ہلاک کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق، ہیدیو موتوہاشی نامی مقتول شام ساڑھے چار کے قریب ایک میلے میں شرکت کے لیے گھر سے نکلا ہی تھا، کہ اسے ایک کار نے ٹکر مار دی جسے ہیرویوکی میکامی چلا رہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ماتوہاشی حادثے کے وقت ایک سڑک پار کر رہا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔
میکامی، جس پر جان لیوا خطرناک ڈرائیونگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، نے پولیس کو کہا کہ اس نے صرف ایک لحظے کے لیے سڑک سے نظریں ہٹائی تھیں۔