سام سنگ نے سپر سائز گلیکسی نوٹ متعارف کروا دیا

سئیول: جنوبی کوریا کے سام سنگ الیکٹرونکس نے منگل کو کہا کہ اس نے گلیکسی نوٹ کا سپر سائز ورژن جاری کر دیا ہے، جو دستی آلات کی کئی ارب مالیت کی مارکیٹ میں ایپل کے مقابلے میں اس کا تازہ ترین ہتھیار ہے۔

گلیکسی نوٹ 10.1، جو پیر سے جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا، اپنے پیش رو کے مقابلے میں سائز میں قریباً دوگنا بڑا ہے اور قریباً ٹیبلٹ کے سائز کا ہے۔

یہ اجراء ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سام سنگ ٹیبلٹ کمپیوٹر مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جہاں ایپل کے آئی پیڈ کی اجارہ داری ہے۔

سام سنگ، جو دنیا کا سب سے بڑا سمارٹ فون ساز ادارہ ہے، نے نومبر میں گلیکسی نوٹ کا پہلا ورژن متعارف کروایا تھا، جو اس کے عَلم بردار اسمارٹ فون گیلیکسی ایس اور گیلیکسی ٹیب ٹیبلٹ کمپیوٹر کے درمیان کی چیز ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.