ووٹر اپوزیشن جماعتوں کو حکمران جماعت پر فوقیت دیتے ہیں، سروے

ٹوکیو: پیر کے ایک میڈیا پول کے مطابق اگر ابھی عام انتخابات کا اعلان کیا جاتا ہے تو بیشتر جاپانی ووٹر وزیر اعظم یوشیکو نودا کی حکمران جماعت کی بجائے مرکزی اپوزیشن جماعت کو ووٹ دیں گے، جو غیر مقبول وزیر اعظم کے لیے ایک اور مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

آساہی اخبار کے پول کے مطابق، نودا کی حکومت کے لیے ووٹروں کی حمایت 22 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح تک آ گئی، جبکہ ناخوشی کی شرح 58 فیصد رہی، جبکہ اسی دوران اپوزیشن وزیر اعظم پر قبل از وقت انتخابات کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

جب پوچھا گیا کہ وہ دائت کے ایوان زیریں میں متناسب نمائندگی والے حلقوں کےلیے کونسی پارٹی کو ووٹ دیں گے تو 23 فیصد نے مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو چنا، جبکہ 13 فیصد نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی (ڈی پی جے) کو چنا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.