بیجنگ: ڈریم ورکس اینی میشن اور چینی شراکت دار کا کہنا ہے کہ وہ مل کر ‘کنگ فو پانڈا’ سیریز کی اگلی فلم تیار کریں گے، اور مشترکہ طور پر شنگھائی میں ایک تفریحی مرکز قائم کریں گے۔
منگل کو سامنے آنے والا یہ معاہدہ ہالی ووڈ اور چینی فلمی صنعت کے مابین تیزی سے بڑھتے روابط کی نشاندہی کرتا ہے۔
ڈریم ورکس اور اس کے شراکت داروں نے کہا کہ ‘کنگ فو پانڈا 3’ چین میں تیار کی جائے گی اور 2016 میں جاری ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی میں پلان شدہ تفریحی مرکز، جس کا تخمینہ 20 ارب یوآن (3.2 ارب ڈالر) سے زیادہ کا ہے، میں سنیما، تھیٹر، ریستوران اور سیاحوں کی دلچسپی کی چیزیں موجود ہوں گی۔