اوم کلٹ کی سابقہ رکن کیکوچی پر ٹوکیو کے گورنر کو پارسل بم بھیجنے کا الزام عائد

ٹوکیو: پراسیکیوٹران نے پیر کو اوم شرینکیو کلٹ کی سابقہ رکن، 40 سالہ ناؤکو کیکوچی پر 1995 میں ٹوکیو گورنر کے دفتر میں پارسل بھیجنے میں ملوث ہونے پر قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

کیکوشی کو جون میں 17 سال مفرور رہنے کے بعد ٹوکیو کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر 1995 میں ٹوکیو سب وے سیرین گیس حملوں میں ملوث ہونے کا شک تھا۔ اپنی گرفتاری کے بعد کیکوچی نے گیس کی پیداوار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا تاہم اس نے کہا کہ وہ اس وقت اس کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔

کیکوچی سے ٹوکیو کے اس وقت کے گورنر یوکیو آؤشیما کے دفتر میں پارسل بم بھیجنے میں ملوث ہونے کے بارے میں مزید پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ بم پھٹ گیا تھا، اور گورنر کے دفتر کے ایک ملازم کو شدید زخمی کر ڈالا تھا۔

کیکوچی پر بم بنانے کے لیے خام مال کے حصول اور پھر اسے ٹوکیو میں اوم کلٹ کے ٹھکانے پر لانے کا الزام ہے، جس کے بعد اسے گورنر کے دفتر میں بذریعہ پارسل بھیجا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.