امریکی سفیر راس پہلی بار ناگاساکی پیس میموریل تقریب میں شریک ہوں گے

ٹوکیو: امریکی سفارتخانے نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی سفیر جان وی راس جمعرات کو ناگاساکی پیس میموریل تقریب میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔

راس نے اس سے قبل ناگاساکی کا دورہ کیا تھا اور اایٹم بم کی زیر زمین یادگار پر بھی گئے تھے، تاہم یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ پیس میموریل تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابقہ امریکی امور کے انچارج جیمز پی زوموالٹ نےپچھلے برس اس تقریب میں شرکت کی تھی۔

راس نے بیان میں کہا، “پچھلے سال میں نے ناگاساکی کے مئیر تومی ہیسا تاؤئے سے بات کی اور جاپان میں اپنی مدت گزارنے کے دوران ناگاساکی میں پیس میموریل تقریب میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی”۔ “اس سال مجھے پیس میموریل تقریب میں امریکہ کی نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے تاکہ ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے جو دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے۔ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ امریکہ اور جاپان کے مابین دوستی اتنی مضبوط کبھی نہ تھی۔”

راس نے پیر کو پیروشیما پیس میموریل تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.