ٹوکیو کے اپارٹمنٹ سے ماں، بیٹی کی لاشیں برآمد

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ ٹوکیو کے نواحی علاقے تاما میں منگل کو ایک اپارٹمنٹ سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق، یہ لاشیں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی ہیں، جن کی عمریں 80 اور 49 سال ہیں۔ پولیس نے کہا کہ دوپہر اڑھائی بجے کے قریب ان کا پتا لگا جب کئیر ورکر نے اپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اپارٹمنٹ میں نقب زنی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ یکم اگست کو ان کی رہائش گاہ کا دورہ کرنے والے ڈاکٹر، جس نے خاتون کا معائنہ کیا تھا، نے کہا کہ دونوں خواتین اس وقت بہترین حالت میں لگ رہی تھیں۔

خیال ہے کہ اس ہفتے کے دوران بیٹی بیمار پڑ گئی اور فوت ہو گئی، جس کے بعد اس کی ماں جو اپنے آپ کو غذا مہیا کرنےسے معذور تھی، بھوک سے مر گئی۔ پولیس نے کہا کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.