اینڈرائڈ نے پوری دنیا میں اسمارٹ فون پر اپنی اجارہ داری بڑھا لی

نیو یارک: آپ آئی فون کے مالک ہیں؟ تو آپ اقلیت میں ہیں۔

تحقیقی فرم آئی ڈی سی نے بدھ کو کہا کہ دوسری سہ ماہی میں ہر ایک آئی فون کے مقابلے میں چار اینڈرائڈ فون شپ کیے گئے۔

سام سنگ کے موبائل فونز کی کامیابی نے گوگل کے آپریٹنگ سسٹم کو اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری بڑھانے میں مدد دی ہے۔

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی اور دوسرے موبائل فون سازوں نے اپریل سے جون تک کی سہ ماہی میں 105 ملین موبائل فون شپ کیے، جو پوری دنیا کی مارکیٹ میں اینڈرائڈ کا حصہ 68 فیصد کر دیتا ہے، جو کہ پچھلے سال 47 فیصد تھا۔

یہ اضافہ زیادہ تر ریسرچ ان موشن لمیٹڈ کے تیارہ کردہ بلیک بیری فونز اور سمبیئن فونز جنہیں زیادہ تر نوکیا کارپوریشن بناتا ہے، کی قیمت پر ہوا ہے۔ ان میں سے ہر برانڈ کا مارکیٹ میں حصہ 5 فیصد کم ہوا ہے۔

آئی ڈی سی کے مطابق، سام سنگ دوسری سہ ماہی میں 44 فیصد اینڈرائڈ فونز کا حصے دار رہا اور اس نے اگلے سات اینڈرائڈ فون ساز اداروں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ فون مارکیٹ میں شپ کیے۔ ونڈوز پانچواں بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم تھا تاہم نمبر 3 بلیک بیری اور نمبر 4 سیمبئن کی جگہ لینے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.